صدر پاکستان کے 4 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع
لاہور (آن لائن) صدر پاکستان کے 4 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع ہوگیا ہے اور کاغذات نامزدگی لاہور ہائیکورٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی میعاد ختم ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند اور امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کے دفتر میں دستیاب ہیں۔ انتخابی شیڈول کے تحت صدارتی انتخابات کیلئے امید وار 27 اگست تک کاغذات نامزدگی حاصل کر کے جمع کرا سکتے ہیں۔ امید وار کاغذات نامزدگی قائم مقام رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راؤ عبدالجبار سے حاصل کرسکتے ہیں۔
صدر پاکستان