حکومت سندھ کا بھی عید کی چھٹیوں کا اعلان ، ملازمین کی موجیں لگ گئیں ، چھٹیاں کتنی ہیں؟ 3 نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

حکومت سندھ کا بھی عید کی چھٹیوں کا اعلان ، ملازمین کی موجیں لگ گئیں ، چھٹیاں ...
حکومت سندھ کا بھی عید کی چھٹیوں کا اعلان ، ملازمین کی موجیں لگ گئیں ، چھٹیاں کتنی ہیں؟ 3 نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے 21 سے 24 اگست تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، صوبے بھر میں منگل 21 اگست سے جمعہ 24 اگست تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔صوبائی حکومت کی جانب سے عید کی 4 چھٹیاں دی گئی ہیں تاہم ہفتے اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے جس سے سرکاری ملازمین مجموعی طور پر 6 لگاتار چھٹیوں کے مزے اڑائیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے ،وفاقی حکومت کے تحت عید کی چھٹیاں 21 سے 23 اگست تک ہوں گی۔