’’سعودی عرب سے ہماری بات چیت چل رہی ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ پاکستانی سفیر کا ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے جھوم اٹھے گا

’’سعودی عرب سے ہماری بات چیت چل رہی ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ پاکستانی سفیر کا ایسا ...
’’سعودی عرب سے ہماری بات چیت چل رہی ہے کہ ۔ ۔ ۔‘‘ پاکستانی سفیر کا ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے جھوم اٹھے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیرہشام بن صدیق نے کہا ہے کہ قربانی کیلیے پاکستان سے جانور منگوانے پر سعودی عرب سے بات چیت چل رہی ہے۔ 

پاکستانی سفیرہشام بن صدیق نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین اورکرائون پرنس عازمین حج کو سہولتوں کی فراہمی میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں، وی اے ٹی ٹیکس لاگو ہونے سے مہنگائی بڑھ گئی ہے جبکہ قربانی کیلیے پاکستان سے جانور منگوانے پر سعودی عرب سے بات چیت چل رہی ہے۔

گزشتہ روز یہاں سے جاری بیان میں کہ پاکستانی سفیرکاکہنا تھاکہ اگلے سال متوقع مدینہ، مکہ ٹرین، روڈ ٹو مکہ پروگرام کی بدولت عازمینِ حج کو مزید سہولتیں ملیں گی۔

مزید :

قومی -عرب دنیا -