عمران خان کی حلف برداری کے بعد بشریٰ بی بی کہاں پہنچ گئیں؟ بنی گالا نہیں بلکہ۔۔۔تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

عمران خان کی حلف برداری کے بعد بشریٰ بی بی کہاں پہنچ گئیں؟ بنی گالا نہیں ...
عمران خان کی حلف برداری کے بعد بشریٰ بی بی کہاں پہنچ گئیں؟ بنی گالا نہیں بلکہ۔۔۔تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی نے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سرکاری رہائشگاہ کا دورہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ایوان صدر میں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم ہاﺅس کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، گارڈ آف آنر کے بعد عمران خان کی ملاقات وزیراعظم ہاﺅس کے عملے سے کروائی گئی جن سے عمران خان نے فردا ً فرداً مصافحہ کیا ۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم اور خاتون اول نے ملٹری سیکرٹری کی رہائشگاہ بنگلہ نمبر ایک کا دورہ کیا کہ جہاں وہ کل منتقل ہو جائیں گے ۔ بنگلے میں پانچ بیڈ رومز ، ڈائننگ اور ڈرائنگ روم ہے جبکہ گھر کے دونوں اطراف لان ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں خاتون اول بشریٰ بی بی مرکز نگاہ بنی رہیں۔ عمران خان نے جہاں باوقار سیاہ شیروانی زیب تن کی وہیں ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سفید رنگ کا انتخاب کیا۔اپنے شوہر کی سیاسی زندگی کے اس انتہائی اہم موقع پر بشریٰ بی بی نے سفید عبایا، نقاب اور سفید انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ان کے ہاتھ میں موجود تسبیح بھی سفید رنگ کی تھی، جس پر وہ مسلسل کچھ پڑھ رہی تھیں۔یہاں تک کہ خاتون اول کے جوتے بھی عبایا سے میچ کرتے ہوئے نظر آئے۔