”حلف برداری تقریب میں لوگ عمران خان سے پوچھ رہے تھے کہ عثمان بزدار۔۔۔“ پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ سے متعلق عمران خان سے کیا پوچھا گیا؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

”حلف برداری تقریب میں لوگ عمران خان سے پوچھ رہے تھے کہ عثمان بزدار۔۔۔“ ...
”حلف برداری تقریب میں لوگ عمران خان سے پوچھ رہے تھے کہ عثمان بزدار۔۔۔“ پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ سے متعلق عمران خان سے کیا پوچھا گیا؟ حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں مجھے سے بہت سے لوگوں نے پوچھا کہ پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کون ہیں، حتیٰ کہ عمران خان سے بھی لوگ پوچھ رہے تھے کہ آخر یہ کون ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ تقریب حلف برداری میں شریک عمران خان کے قریبی لوگوں اور متوقع کابینہ کے افراد کی جانب سے جب یہ سوال پوچھا گیا اور مجھے جو صورتحال نظر آ رہی تھی اس سے ایسا لگتا ہے کہ عمران خان نے بہت بڑا رسک لیا ہے۔
عمران خان کی متوقع کابینہ کے اراکین نے مجھ سے بھی یہ سوال کیا تو میں نے انہیں بتایا کہ وہ بزدار قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور پہلے یہ ق لیگ میں تھے جس کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے اور 2013ءمیں ان کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا لیکن ہار گئے تھے اور اب تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن جیتے ہیں۔