”عمران خان کے قریبی ترین ساتھی نے ان سے چند گز فاصلے پر کھڑے ہو کر مجھ سے کہا کہ لگتا ہے اب۔۔۔“ حامد میر سے عمران خان کے قریبی ساتھی نے کیا بات کی؟ جان کر پی ٹی آئی والے شدید پریشان ہو جائیں گے

”عمران خان کے قریبی ترین ساتھی نے ان سے چند گز فاصلے پر کھڑے ہو کر مجھ سے کہا ...
”عمران خان کے قریبی ترین ساتھی نے ان سے چند گز فاصلے پر کھڑے ہو کر مجھ سے کہا کہ لگتا ہے اب۔۔۔“ حامد میر سے عمران خان کے قریبی ساتھی نے کیا بات کی؟ جان کر پی ٹی آئی والے شدید پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے عثمان بزدار کو نامزد کیا تو ان کے متعلق کئی سکینڈل منظرعام پر آ چکے ہیں جبکہ اس سے بھی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ عمران خان کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے افراد بھی عثمان بزدار سے واقف نہیں ہیں۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہہ تقریب حلف برداری میں جہاں بہت سے لوگ ان سے یہ سوال پوچھتے رہے کہ عثمان بزدار کون ہیں تو وہیں عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی نے ان سے چند گز کے فاصلے پر کھڑے ہو کر مجھ سے کہا کہ لگتا ہے اب ہماری مشکلات شروع ہونے والی ہیں اور مشکل اگر شروع ہوئی تو اس کا آغاز پنجاب سے ہو گا۔
حامد میر نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو بھی فیصلہ کیا ہے اس پر بہت سے لوگ حیران پریشان ہیں، عمران خان کے اردگردبہت سے لوگ جن کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ عمران خان ہر فیصلہ ان سے پوچھ کر کرتے ہیں، انہیں بھی بہت حیرانگی ہو رہی ہے۔