وزیراعظم عمران خان کاسابق جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ کوفی عنان کی وفات پراظہار افسوس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کے سابق جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ کوفی عنان کی وفات پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اظہار افسوس کیا ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق جنرل سیکریٹری اقوام متحدہ کوفی عنان کی وفات پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کیلیے کوفی عنان کی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی،کوفی عنان کی وفات سے دنیا ایک عظیم سفارت کارسے محروم ہو گئی ہے۔
یاد رہےیاد رہے کوفی عنان 80 سال کی عمرمیں انتقال کیا، کوفی عنان جنوری 1997 سے دسمبر 2006 تک سیکرٹری جنرل رہے ہیں ، ان کی موت سوئٹزر لینڈ میں ہوئی ، وہ اقوام متحدہ کے ساتویں سیکریٹری جنرل تھے۔ کوفی عنان کو 2002 میں امن کا نوبل انعام دیا گیا تھا اور 2002 میں ہی بطور سیکریٹری جنرل پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔