”میں پریشان، بہت پریشان ہوں کیونکہ۔۔۔“ عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی، جان کر پی ٹی آئی والے بھی شدید پریشان ہو جائیں گے

”میں پریشان، بہت پریشان ہوں کیونکہ۔۔۔“ عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی کامران ...
”میں پریشان، بہت پریشان ہوں کیونکہ۔۔۔“ عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی، جان کر پی ٹی آئی والے بھی شدید پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے سردار عثمان بزدار کو نامزد کیا تو ہر جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا مگر اب معروف سینئر صحافی کامران خان نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پی ٹی آئی والوں کی پریشان کی حد نہ رہے گی۔
کامران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”تباہ کن ابتدائ، تباہ کن ، عمران خان نے کیا کیا، بردار کا دفاع تو پی ٹی آئی ہی نہیں کر پا رہی، کیا واقعی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین میں قتل کا سابق ملزم نیب کا زیر تفتیشی کروڑ پتی غریب جاگیردار ہی میرٹ پر پورا اترا، میں پریشان بہت پریشان، 24 گھنٹوں میں ہی عمران خان ریٹائرڈ ہرٹ ۔۔۔“