”آپ پر تو کرپشن کے الزامات بھی ہیں اور۔۔۔“ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بالآخر میدان میں آ گئے، کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

”آپ پر تو کرپشن کے الزامات بھی ہیں اور۔۔۔“ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان ...
”آپ پر تو کرپشن کے الزامات بھی ہیں اور۔۔۔“ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بالآخر میدان میں آ گئے، کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ان کیخلاف کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں ہے اور جو ہیں بھی وہ بھی سیاسی معاملات ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کا ویژن غریب لوگوں کو اوپر اٹھانا ہے اور غیر ترقی یافتہ علاقوں کیلئے کام کرنا ہے جبکہ تری یافتہ علاقوں میں مزید کام کرنا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ پر کرپشن کے مقدمات بھی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ تین مرتبہ ایم پی اے رہے ہیں اور آپ کے علاقے میں بجلی نہیں آ سکی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ ایم پی اے کی نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی ڈیوٹی ہوتی ہے جبکہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جو وعدے کئے ہیں وہ سب پورے ہوں گے، عمران خان کے نئے پاکستان کے ویژن کو مکمل کریں گے اور جو ٹاسک ہمیں ملا ہے اسے مکمل کریں گے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔