کیا عثمان بزدار کی جگہ کسی اور کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا رہے ہیں؟سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد عمران خان نے اعلان کر دیا

کیا عثمان بزدار کی جگہ کسی اور کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا رہے ہیں؟سوشل میڈیا پر ...
کیا عثمان بزدار کی جگہ کسی اور کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا رہے ہیں؟سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد عمران خان نے اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جانب سے نامزد ہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے نامزدوزیراعلیٰ عثمان بزدارکیساتھ کھڑا ہوں،دو ہفتے تحقیق کے بعد بھی میں نے عثمان بزدارکو ایماندارپایا ہے،عثمان بزدارمیرے نئے پاکستان کی آئیڈیالوجی پرپورہ اترتے ہیں،عثمان بزدار کاتعلق پنجاب کےپسماندہ علاقے ڈی جی خان سے ہے،اس علاقے میں بجلی نہیں،پانی نہیں،ڈی جی خان ڈویڑن کےاس پسماندہ علاقے میں دولاکھ لوگوں کیلیے ایک ڈاکٹرہے،عثمان بزداراس علاقے کی پسماندگی کوجانتے ہیں، عثمان بزداربطوروزیراعلیٰ پنجاب ان علاقوں کی پسماندگی دورکرسکیں گے،پہلی مرتبہ پنجاب کوایک نظراندازعلاقے سے وزیراعلٰی ملا ہے۔

واضح رہے عمران خان کی جانب سے گزشتہ رات عثمان بزدار کی وزرات اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ہنگامہ کھڑا کر دیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ وہ نیب زدہ ہیں اور ان کی جائیداد اور قتل کے منصوبے کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

مزید : قومی /الیکشن /پنجاب اسمبلی /علاقائی /پنجاب