”امید ہے آپ پہلے کاموں میں سے ایک یہ کام بھی کریں گے کہ۔۔۔“ شیریں مزاری کو وزارت ملنے کا اعلان ہوتے ہی ایمان مزاری نے ’خطرناک‘ بات کہہ دی، جان کر شیریں مزاری کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

”امید ہے آپ پہلے کاموں میں سے ایک یہ کام بھی کریں گے کہ۔۔۔“ شیریں مزاری کو ...
”امید ہے آپ پہلے کاموں میں سے ایک یہ کام بھی کریں گے کہ۔۔۔“ شیریں مزاری کو وزارت ملنے کا اعلان ہوتے ہی ایمان مزاری نے ’خطرناک‘ بات کہہ دی، جان کر شیریں مزاری کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دیدی ہے جو پیر کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان اور محکموں کے بارے میں غور کو مکمل کر لیا ہے جس کے مطابق وفاقی کابینہ میں 15 وزاراءاور 5مشیر ہوں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق خاتون رہنماءشیریں مزاری کو وزارت انسانی حقوق دی جا رہی ہے اور اس اعلان کیساتھ ہی ان کی بیٹی ایمان مزاری نے دبنگ پیغام جاری کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ایمان مزاری نے اپنی والدہ کو ناصرف مبارکباد دی بلکہ ان سے جڑی توقعات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے لکھا ”شیریں مزاری! آپ کو بہت مبارک ہو، آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو گئی ہے اور میں یہ دعا کرتی ہوں اور یقین رکھتی ہوں کہ آپ کارکردگی دکھائیں گی۔ پاکستان میں انسانی حقوق پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ وزارت سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے جن مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ان میں ’جبری گمشدگی‘ کا مسئلہ بھی شامل ہو گا!“