عثمان بزدارکےخلاف نیب کاکوئی مقدمہ نہیں چل رہا،میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے:نامزد وزیر اطلاعات فوادچودھری

عثمان بزدارکےخلاف نیب کاکوئی مقدمہ نہیں چل رہا،میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جا ...
عثمان بزدارکےخلاف نیب کاکوئی مقدمہ نہیں چل رہا،میڈیا پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے:نامزد وزیر اطلاعات فوادچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے بعد عثمان بزدار کی مشکلات میں کمی ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا کی جانب سے عثمان بزدار کے خلاف نیب کے مقدمات کی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے نامزدامیدوارعثمان بزدارکیخلاف پراپیگنڈاکیاجارہاہے،عثمان بزدارکےخلاف نیب کاکوئی مقدمہ نہیں چل رہا،قتل کے جس مقدمے کاذکرکیاجارہاہے عثمان بزداروہاں موجودہی نہ تھے،عثمان بزدارپرقتل کامقدمہ سیاسی تھا،جس کا ان کی اصل زندگی سے کوئی تعلق نہیں ۔ایف آئی آر میں واضح طور پر لکھا گیاہے کہ جس وقت قتل ہوا اس وقت وہ موجود نہیں تھے،پسماندہ علاقے کے شخص کی وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کو سراہنا چاہئے ،آنے والے وقت میں وہ کامیاب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے نامزدوزیراعلیٰ عثمان بزدارکیساتھ کھڑا ہوں،دو ہفتے تحقیق کے بعد بھی میں نے عثمان بزدارکو ایماندارپایا ہے،عثمان بزدارمیرے نئے پاکستان کی آئیڈیالوجی پرپورہ اترتے ہیں۔
واضح رہے عمران خان کی جانب سے گزشتہ رات عثمان بزدار کی وزرات اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ہنگامہ کھڑا کر دیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ وہ نیب زدہ ہیں اور ان کی جائیداد اور قتل کے منصوبے کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔