عثمان بزدارکسی کیس میں مطلوب نہیں: نیب

عثمان بزدارکسی کیس میں مطلوب نہیں: نیب
عثمان بزدارکسی کیس میں مطلوب نہیں: نیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان نیب نے کہا ہے کہ نامزد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں ۔ 
نجی ٹی وی ’’ دنیا نیوز ‘ ‘ کے مطابق عثمان بزدارکی وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی کا معاملے پر نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدارنے الیکشن میں جانے سے پہلے نیب سے رجوع کیاتھا اور نیب نے 6جون 2018کوعثمان بزدارکوکلیئر قرار دیا تھا، تاہم اب نامزد وزیراعلی پنجاب کسی بھی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ عثمان بزدارکیخلاف قتل کا مقدمہ 1998 میں درج ہوا،ایف آئی آر میں عثمان بزدار،ان کے والد اور بھائی کو نامزد کیا گیا تھا،ڈیرہ غازی خان کی عدالت نے 2000 میں فیصلہ سنایا،نامزد وزیراعلیٰ پنجاب ان کے والد اور بھائی نے دیت دے کر رہائی پانے کا کا انکشاف ہوا تھا۔

مزید :

قومی -