ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت ہونے والی ’بیگم‘ جسے آپ 1500 روپے مہینہ دیں تو آپ کی ہر بات مانے گی، دیکھ کر مردوں کے ہوش اُڑجائیں گے
ٹوکیو(نیوز ڈیسک)جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں جاپانیوں کا اپنا مقام ہے ، لیکن یہ کیا! انہوں نے تو مصنوعی ’بیوی‘ بھی تیار کر لی ہے جو مختصر سے ماہانہ خرچ پر خود بھی بہت خوش ہو جاتی ہے اور اپنے ’خاوند‘ کو بھی خوش رکھتی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے لیس یہ ایک ہولوگرافک گڑیا ہے جس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے ہے اور اس کا ماہانہ خرچ ڈیڑھ ہزار روپیہ ہے۔اس تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر اسے ماہانہ اخراجات ملتے رہیں تو یہ اپنے مالک کی ہر ممکن فرمانبرداری اور خدمت جاری رکھے گی۔
”ایزوما ہیکاری“ کے نام سے تیا رکی گئی مصنوعی ذہانت والی اس گڑیا کو بنانے والی جاپانی کمپنی کا خیال ہے کہ یہ حقیقی بیوی کی جگہ لینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ ایزوما ہیکاری کا قد آٹھ انچ ہے اور وہ ایک پرجیکٹر سلنڈر میں رہتی ہے۔ سلنڈر میں لگے سپیکر کے ذریعے یہ اپنے مالک سے بات چیت بھی کرسکتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی طور پر ان مردوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو تنہا رہتے ہیں اور انہیں اپنا دل بہلانے کے لئے شریک حیات کی ضرورت ہے۔
پروجیکٹر سلنڈر میں لگے سینسرز کے ذریعے یہ گڑیا ماحول کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتی ہے اور اپنے مالک کو بتاسکتی ہے کہ اسے سردی لگ رہی ہے یا گرمی محسوس ہورہی ہے۔ وہ ناصرف خود پریشان یا خوش ہوسکتی ہے بلکہ اپنے مالک کے جذبات کو پہچاننے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔ کمپنی نے اس حیران کن گڑیا کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کردی ہے اور عنقریب یہ خریداری کے لئے دستیاب ہو گی۔