یہ گلوکار عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع ہیں، لیکن اب انہوں نے کتنا وزن کم کرلیا اور کیسے دکھتے ہیں؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت میں مقیم معروف پاکستانی موسیقار عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع بھی اپنے والد کی طرح ہی بے پناہ موٹاپے کے شکار تھے، مگر یہ چند ماہ پہلے کی بات ہے۔ اب تو آپ انہیں دیکھیں گے تو دیکھتے ہی رہ جائیں گے۔ اذان سمیع نے اپنی زندگی کی اس حیرتناک تبدیلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے واقعی ہر کسی کو حیران کر دیا ہے۔
ویب سائٹ Parhloکے مطابق کچھ عرصہ قبل تک اذان اپنے والد عدنان سمیع خان جیسے ہی نظر آتے تھے لیکن اب وہ ایسے سمارٹ اور ہینڈسم ہوگئے ہیں کہ دیکھ کر پہچاننا مشکل نظر آتا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اذان سمیع نے اپنی پرانی اور تازہ ترین تصاویر کو ایک ساتھ شیئر کیا ہے جنہیں دیکھنے والے حیرت میں مبتلا ہیں کہ اتنی بڑی تبدیلی کیسے آ سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر اذان سمیع کے پرستار ان کی محنت اور لگن کو بے پناہ سراہ رہے ہیں اور موٹاپے میں کمی کے خواہشمند افراد کے لئے انہیں ایک قابل تقلید مثال قرار دے رہے ہیں۔ ان کی تازہ ترین شاندار تصاویر کو چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں بار شئیر کیا جا چکا ہے۔