رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے 18ویں ایشین گیمز کا جکارتہ میں آغازہو گیا

رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے 18ویں ایشین گیمز کا جکارتہ میں آغازہو گیا
رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے 18ویں ایشین گیمز کا جکارتہ میں آغازہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(دیلی پاکستان آن لائن) 18ویں ایشین گیمز کا آغاز انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہوگیا،افتتاحی تقریب میں 45 ممالک کے 11 ہزار ایتھلیٹس نے مارچ پاسٹ کیا۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق ایشین گیمز کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوا۔ ایونٹ میں 45 ممالک کے 11 ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان کا 359 رکنی دستہ 35 کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک لاکھ اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے،تقریب میں 45 ممالک کے 11 ہزار ایتھلیٹس نے مارچ پاسٹ کیا، پاکستانی دستے کی قیادت پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر نے کی،ایشین گیمز کے 45 ایونٹس میں سے پاکستان 35 کھیلوں میں ایکشن میں نظر آئے گا ، پاکستانی ویمنز کھلاڑی صرف 15کھیلوں میں حصہ لیں گی۔

مزید :

کھیل -