عمران خان نے وزیراعظم بن کر کپتان سرفراز احمد کو ہی بڑا جھٹکا دے دیا ،پہلا مطالبہ مسترد

عمران خان نے وزیراعظم بن کر کپتان سرفراز احمد کو ہی بڑا جھٹکا دے دیا ،پہلا ...
عمران خان نے وزیراعظم بن کر کپتان سرفراز احمد کو ہی بڑا جھٹکا دے دیا ،پہلا مطالبہ مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نو منتخب وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ ڈھانچے میں بہتری کا اعلان کردیا ،ان کا کہنا ہے کہ بنیادی کرکٹ ڈھانچے میں بہتری کے لیے 2،4ماہ لگ جائیں گے ۔وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پہلا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا ۔
تفصیل کے مطابق آج حلف برداری کی تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 1992کی ٹیم کے کھلاڑیو ں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر عبدالقادر نے عمران خان کو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم نہ کرنے کا مشورہ دیا تاہم عمران خان نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کا عندیہ اس سے قبل کپتان سرفراز احمد نے عمران خان سے پہلا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خواہش ہے کپتان اقتدار میں آکر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کو بند نہ کریں۔واضح رہے کہ عمران خان ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو تباہی کی بڑی وجہ سمجھتے ہیں ۔

مزید :

کھیل -