ملک کو نئے دور میں جاتا ہوا دیکھ رہا ہوں : سابق فاسٹ باولر شعیب اختر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہاہے کہ ملک کو نئے دور میں جاتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اخترکا عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہناتھا کہ خان صاحب ملک کا 22ویں وزیراعظم بننے پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔میں نیا پاکستان بنانے پر ان کے لیے نیک خواہشات رکھتا اورملک کو نئے دور میں جاتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔