پی آئی اے ملازم 12موبائل فونز برآمد ہونے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ سے گرفتار
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازم کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا، جس سے 12 موبائل فونز برآمد کیے،ملازم پی کے 758 کے عملے میں شامل تھا ،گرفتار ملزم کا نام شہباز ہے۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق برطانیہ کی بارڈر ایجنسی نے پی آئی اے ملازم سے 12 موبائل فونز برآمد کیے ،ملازم سے موبائل فونز معمول کی چیکنگ کے دوران برآمد ہوئے،اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار فلائٹ اسٹیورڈ شہباز برطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے،گرفتارملازم کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے فلائٹ روانہ کردی گئی ہے، برطانوی کسٹم حکام کی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کے خلاف کارروائی ہوگی۔