کراچی میں شہریوں نے کم عمر مبینہ ڈکیت کو تشدد کر کے ہلاک کردیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بہادرآباد میںعلاقہ مکینوں نے کم عمر مبینہ ڈکیت کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق بہادرآباد کے کوکن گراو¿نڈ کے قریب دو نوجوان ڈکیتوں نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر گلی میں موجود گارڈ نے ایک ڈاکو کو پکڑلیا اور دوسرا موقع سے فرار ہوگیا۔ہتھے لگنے والے 17 سالہ مبینہ ڈاکو ریحان پر بنگلے کے مالک اور علاقہ مکینوں نے تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔علاقہ مکینوں کی جانب سے ریکارڈ کیے گئے بیان کے مطابق مرنے سے قبل مبینہ ڈکیت نے اپنے ساتھیو ں کے نام بھی بتائے ۔دوسری جانب متوفی ریحان کے والد نے بتایا کہ وہ قصائی کا کام کرتا تھا، گزشتہ روز اپنے کزن کے پاس پیسے لینے گیا اور واپس نہیں آیا۔