قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ‘ نسوار استعمال  کرنیوالوں کا احتجاج‘ ریلیف کا مطالبہ

قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ‘ نسوار استعمال  کرنیوالوں کا احتجاج‘ ریلیف کا ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) خان کی حکومت میں نسوار کے نرخوں میں 50فیصد اضافہ(بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

،نسوار کا استعمال کرنے والوں کا احتجاج،نسوار کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کے ہوشربا اضافے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کردیا۔اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے نسوار ڈیلروں نے نسوار کی فی پڑی نرخوں میں 50فیصد کا خودساختہ اضافہ کرتے ہوئے 10روپے والی نسوار کی پڑی کی قیمت 15روپے جبکہ 15والی کی 20روپے کردی ہے جس پر نسوار کا استعمال کرنے والوں نے احتجاج کرتے ہوئے خود ساختہ اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ خان کی حکومت میں نسوار کی قیمتوں میں ہونے والا مذکورہ ہوشربا اضافہ بلا جواز ہے کیونکہ اس پر حکومت کی جانب سے کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا جبکہ نسوار ڈیلر زیادہ منافع کے لالچ میں اپنی من مانی کررہے ہیں جو بلاجواز ہے۔ 

نسوار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...