قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ اسد اللہ خٹک نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد حفیظ کو4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے جبکہ ایک دوسرے مقدمہ میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت گرفتار 5ملزموں کو 14روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے۔پہلے مقدمہ میں گجر پورہ پولیس نے ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا،سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی کے بعد مدعی کے بھائی کو قتل کیا تھا اور ملزم وادرت کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا،پولیس نے کارروائی کے بعد ملزم کو گرفتار کیا،ملزم کے قبضے سیآلہ قتل 30 بور پسٹل کی برآمدگی کروانا ابھی باقی ہے، ملزم کاجسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کاحکم جاری کردیا،اسی طرح کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں ملوث 5ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ہے،مناواں پولیس نے ملزمان کے فیاص،اللہ دتہ،خالد سمیت دیگر کے خلاف درج مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا،ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی دوکان پر سرکاری ریٹ لسٹ بھی آویزاں نہیں کی ہوئی تھیں،عدالت سے استدعاہے کہ ملزمان کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کے تحت قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -