آئی جی پنجاب کا پولیس کی زیرحراست ملزم کی ہلاکت کا نوٹس، رپورٹ طلب
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے تھانہ لوئرمال لاہور پولیس کی حراست میں ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ داران کے خلاف محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔