حکومت کا ایک سال مکمل،وزیراعظم عمران خان کا قوم سے آج خطاب متوقع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کاایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا قوم سے آج خطاب متوقع ہے جبکہ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق آج کامیابیوں کی رپورٹ جاری کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں معاشی چیلنجزپرقابوپانے کیلئے حکومتی اقدامات کواجاگرکیاگیا ہے ،رپورٹ میں سفارتی محاذپرکامیابیوں کوبھی اجاگرکیاگیاہے،رپورٹ میں ایک سالہ کارکردگی اورمستقبل کی حکمت عملی شامل ہے۔