سعودی عرب کے تیل کے پلانٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آں لائن )یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں قائم شیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شیبہ آئل فیلڈ پر 10 ڈرون حملے کیے گئے جو سعودی سرزمین پر سب سے بڑا حملہ تھا۔سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نقصان پہنچانے کے لیے یہ کارروائی بزدلانہ فعل ہے۔سعودی آئل کمپنی آرامکو نے بیان میں کہا کہ حملے کے نتیجے میں گیس پلانٹ پر معمولی آگ لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا اور پیداوار پر کوئی اثر نہیں پڑا۔