”آج ضرورت ہے کشمیریوں کا ساتھ دیا جائے “آسٹریلیا سے بھی کشمیریوں کے حق میں بڑی آواز بلند ہو گئی

”آج ضرورت ہے کشمیریوں کا ساتھ دیا جائے “آسٹریلیا سے بھی کشمیریوں کے حق میں ...
”آج ضرورت ہے کشمیریوں کا ساتھ دیا جائے “آسٹریلیا سے بھی کشمیریوں کے حق میں بڑی آواز بلند ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کے سابق سینیٹر ” لی رہینن “ نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں آسٹریلیا میں کشمیریوں کی آواز بننا ہو گا ، آج ضرورت ہے کہ کشمیری عوام کا ساتھ دیا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق لی رہینن نے بھارتی حکومت کے ظلم و تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکامحاصرہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، ایک خاتون نے بتایا اس کاشوہرلاپتہ ہے۔ ان کا اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم مورسن بھارت سے تجارت بڑھانے میں لگے ہیں، مودی سرکار نے ظلم وزیادتی کی انتہاکررکھی ہے، ہزاروں خواتین شوہروں کے لاپتہ ہونے کی شکایت کررہی ہیں، بھارتی حکومت زمین پرقبضہ کیلئے کشمیری ثقافت تباہ کررہی ہے،بھارتی حکمرانوں کے کشمیری خواتین سے شادی کے نعرے باعث شرم ہیں، ہمیں آسٹریلیا میں کشمیریوں کی آوازبنناہوگا،آج ضرورت ہے کہ کشمیری عوام کاساتھ دیاجائے۔