غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 5 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 5 فلسطینی شہید

  


مقبوضہ بیت القدس(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملہ کرکے 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے، حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی پر فلسطینیوں کو ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے حملے میں نشانہ بنایا تاہم حملے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...