بھارتی فوج کا وہ کرنل جس نے کشمیر کی صورتحال اور اپنے فوجیوں کے مارے جانے کیخلاف احتجاجاً استعفیٰ دیدیا

بھارتی فوج کا وہ کرنل جس نے کشمیر کی صورتحال اور اپنے فوجیوں کے مارے جانے ...
بھارتی فوج کا وہ کرنل جس نے کشمیر کی صورتحال اور اپنے فوجیوں کے مارے جانے کیخلاف احتجاجاً استعفیٰ دیدیا

  


سرینگر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے تنگ بھارتی فوج کے کرنل نے اپنی حکومت کے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دیدیا، انہوں نے یہ اعلان اپنی ایک ٹوئیٹ میں کیا تا ہم ان کا اکاونٹ معطل ہوچکا ہے ۔دنیانیوز کے مطابق استعفی دینے والے بھارتی کرنل نے انکشاف کیا کہ گزشتہ رات پاکستان نے میرے یونٹ کے 25 جوانوں کو ہلاک کیا لیکن میڈیا کی طرف سے کوئی کوریج نہیں دی گئی۔کرنل وجے اچاریہ نے سوشل میڈیا پیغام میں اعلان کیا کہ یہ میں انڈین آرمی سے کرنل وجے اچاریہ ہوں، میں نے استعفیٰ دیکر نئی دہلی واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے، میرے استعفے کی وجہ کشمیر ہے، میرا مطلب ہم کیسے اپنے لوگوں کو مار سکتے ہیں۔ میں مزید یہ برداشت نہیں کرسکتا، ‘بائے انڈین آرمی’۔

یادرہے کہ یہ سکرین شاٹ گوگل سے لیا گیا البتہ یہ اکاونٹ اس وقت معطل ہوچکا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...