پی ٹی آئی حکومت کا ایک سال ایسا نہیں کہ یادرکھا جائے ،مرادعلی شاہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا ایک سال ایسا نہیں کہ یادرکھا جائے ،پی ٹی آئی سے بھی کہتا ہوں آگے بڑھیں حکومت کریں ،غربت سے لوگوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ،پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں بہت مشکل ہو گئی ،میں ان سے کہتا ہوں تصویریں بنوانا چھوڑیں اورکام کریں ۔شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی لیڈرز کے صلاح مشورے سے عہدے تبدیل ہوئے ہیں ،مجھے 2012 میں کئی بار نااہل قرار دینے کی کوششیں ہو چکی ہیں ،میں نے قبول کیا تھا دہری شہریت ہے اورچھوڑبھی دی تھی ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت خودتوکام نہیں کر سکی صوبوں کو بھی نہیں کرنے دیا،آئینی پابند کرتے ہیں حکومت چلانے کیلئے کیسے موثرہو سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بلاول کی قیادت میں پارٹی متحد ہے ، آصف زرداری پہلے بھی جیل جا چکے ہیں ،ہم ڈکٹیٹر کے سامنے سینہ تان کر کھڑے رہے ،یہ لوگ کیا کریں گے جو یہ چاہتے ہیں وہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں اگر وفاقی حکومت پیسے کم دے تو کیسے چلے گا،ان لوگوں نے ہسپتالوں کیساتھ مذاق کیا تھا،پنجاب کے ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ کیلئے پیسے لینا شروع کر دیئے ،پوری کوشش ہے لوگوں کو جلد ازجلدتکلیف سے نکالیں ،وفاق نے 162 ارب دینے کا کہاگیا لیکن ابتک نہیں آئے، مرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم کو ویلکم کرنے کا مجھے کہا جائے گاتو میں ضرورکروں گا،مجھے جب بھی بلایا جائے گاتوضرورجاﺅں گا۔