آسٹریلوی کالم نگار نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ایسی تحریر لکھ ڈالی کہ بھارت کو پوری دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا

آسٹریلوی کالم نگار نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ایسی تحریر لکھ ڈالی کہ بھارت کو ...
آسٹریلوی کالم نگار نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ایسی تحریر لکھ ڈالی کہ بھارت کو پوری دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )” مڈل ایسٹ آئی “ کے کالم نویس سی جے ورلیمن نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق حیران کن اعداد شمار پیش کر دیئے ہیں اور مودی حکومت کو پوری دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی صحافی نے ” بھارتی قبضے کے تحت کشمیر میں زندگی “ کے نام سے تحریر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ان کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے اور مقبوضہ وادی میں 6 ہزار سے زیادہ نامعلوم قبریں یا اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ یہ ان لوگوں کی قبریں ہیں جنہیں بھارتی فورسز نے غائب کیا تھا۔ اس کے علاوہ 80 ہزار سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل ظلم و ستم اور تناو¿ کے باعث 49 فیصد بالغ کشمیری پی ایس ٹی ڈی نامی دماغی مرض کا شکار ہو چکے ہیں، جن متنازع علاقوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی تشدد کی شرح سب سے زیادہ ہے ان میں مقبوضہ کشمیر بھی شامل ہے۔

آسٹریلین مصنف نے بھی بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے زیادہ تر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بھارتی فورسز تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 7000 سے زیادہ زیر حراست ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...