شجرکاری مہم کے تحت پاکستان کو سرسبزوشاداب بنائیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب

شجرکاری مہم کے تحت پاکستان کو سرسبزوشاداب بنائیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب
شجرکاری مہم کے تحت پاکستان کو سرسبزوشاداب بنائیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت پاکستان کو سرسبزوشاداب بنائیں گے ، پنجاب میں وسیع پیمانے پر پودے لگائے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مون سون شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کی سمری منظور کرلی ہے ،حکومت پنجاب بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کیلئے سرگرم عمل ہے اوراس پروجیکٹ کیلئے خطیر رقم رکھی گئی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ چار سال میں ساڑھے چار کروڑ درخت لگائے جائیں گے اوران چار سالوں میں جنگلات کے رقبے کا ہدف پورا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں شجرکاری کے پروجیکٹ کی مثال نہیں ملتی ،شجرکاری مہم ایک گیم چینجر ثابت ہوگی ،قبضہ مافیا سے ہزاروں ایکڑ زمین واگزار کرائی ،آئندہ بھی قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...