بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ دن میں خواب دیکھنے لگے ، ایک اور گیڈر بھبھکی

بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ دن میں خواب دیکھنے لگے ، ایک اور گیڈر ...
بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ دن میں خواب دیکھنے لگے ، ایک اور گیڈر بھبھکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی حکومت معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاہم اب بھارتی وزیر دفاع نے ایک اور گیڈر بھبھکی چھوڑ دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دن میں خواب دیکھا اور پھر اسے سناتے ہوئے کہا کہ ” سب کہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے ، اگر بات ہو گی تو صرف آزاد کشمیر  پر ہو گی ، پاکستان عالمی براداری کے دروازے کھٹکھٹا کر کہہ رہاہے کہ بھارت نے غلطی کر دی ہے ۔اپنی بڑھکوں کے حوالے  سے  مشہور بھارتی وزیر  دفاع راجناتھ  سنگھ کا کہنا تھا کہ  جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد سے ہمارا پڑوسی ملک بے چین ہوگیاہے،پاکستان پوری دنیا سے مدد کی اپیل کررہا ہے لیکن اسے ہر جگہ سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اب دنیا کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے،اب امریکہ کے صدر نے پاکستان کوہندوستان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کا مشورہ دیاہے اور کہا یہاں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔خوش فہمی میں مبتلا راج ناتھ  سنگھ کا  کہنا تھاکہ جموں و  کشمیر سے  آرٹیکل 370 کےخاتمےکے بعد پاکستان کو خدشہ ہے کہ بھارت بالا کوٹ میں  ایک بار پھر بڑی کارروائی کر سکتا ہے،پاکستانی وزیر  اعظم عمران خان بھارت کے حملے سے خوفزدہ ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے جس کے بعد سے مسلسل دو ہفتوں سے وادی میں کرفیو نافذ ہے ، کرفیو کے باعث عوام کے پاس کھانے پینے کی اشیاءاور ادویات کی قلت ہو گئی ہے جبکہ ہزاروں کشمیریوں کو بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔