فاسٹ باولر حسن علی اور سامعیہ کا نکاح منگل کو لیکن رخصتی کب ہو گی ؟ وہ بات سامنے آ گئی جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نکاح کی تقریب کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حسن علی اور سامعیہ کی نکاح کی تقریب منگل کے روز ہو گی جس میں اہل خانہ سمیت قریبی لوگ ہی شرکت کریں گے ۔ حسن علی اپنے فیملی کے ہمراہ آج صبح سیالکوٹ ایئر پورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہو ئے تھے ۔ نکاح کی تقریب منگل کے روز ہو گی جبکہ رخصتی اکتوبر کے مہینے میں کی جائے گی ۔