پاکستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کیلئے ایسی شخصیت نے درخواست دیدی کہ سن کر پاکستانی بھی خوش ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز نے بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے اور وہ بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مصباح الحق اور نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسمین کی طرح ڈین جونز بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کے فرائض بھی ڈین جونز کے پاس ہی ہیں جن کی کوچنگ میں یہ 2 مرتبہ چیمپیئن بننے میں بھی کامیاب ہوئی۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے پر غور شروع کردیا تھا۔
پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، باو¿لنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔