شہبازشریف کی جانب سے عدالتی کارروائی کا منتظر ہوں ،ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز کا ٹوئٹ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف سے متعلق خبر دینے والے برطانوی اخبار ڈیلی کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی جانب سے عدالتی کارروائی کا منتظر ہوں،شہبازشریف نے عدالت میں چیلنج کیا تو پیش ہوکربتانابھی ہوگا۔
برطانوی اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ شہبازشریف کی جانب سے عدالتی کارروائی کا منتظر ہوں، شہباز شریف نے عدالت میں چیلنج کیا تو پیش ہوکربتانابھی ہوگا،شہبازشریف اوران کے خاندان کو پھر عدالت میں پیش ہونا پڑے گا،ڈیلی میل کے رپورٹر کا کہنا ہے کہ بتانا ہوگا انہوں نے غیر ملکیوں سے بھاری رقوم کیوں وصول کیں ،رقوم وصول کیں وہ بھی ایسے افراد سے جو پاپڑبیچتے ہیں ۔