میگامنی لانڈرنگ ریفرنس،آصف زرداری اور فریال تالپور کےخلاف ضمنی ریفرنس تیار

میگامنی لانڈرنگ ریفرنس،آصف زرداری اور فریال تالپور کےخلاف ضمنی ریفرنس تیار
میگامنی لانڈرنگ ریفرنس،آصف زرداری اور فریال تالپور کےخلاف ضمنی ریفرنس تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے میگامنی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف ضمنی ریفرنس تیار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس آصف زرداری،فریال تالپورسے تفتیش کی روشنی میں تیارکیاگیاہے، ضمنی ریفرنس نئے شواہدکی بنیادپردائرکیا جائےگا،ضمنی ریفرنس کے بعدملزمان پرفردجرم عائد کی جائےگی۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری اورفریال تالپورکے بیانات اورنئے شواہدریفرنس کاحصہ ہیں، نئے اوراہم ترین شواہدبھی ریفرنس کاحصہ ہوں گے،ضمنی ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائرکیاجائےگا ۔یاد رہے کہ میگامنی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے کراچی سے نیب کومنتقل ہواتھا۔