دیر بالا ، مسافر بس کے قریب دھماکے میں 5افراد جاں بحق ،6زخمی

دیر بالا ، مسافر بس کے قریب دھماکے میں 5افراد جاں بحق ،6زخمی
دیر بالا ، مسافر بس کے قریب دھماکے میں 5افراد جاں بحق ،6زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیر بالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) دیر بالا میں دھماکے میں5افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے ، دھماکہ مسافر گاڑی کے قریب ہوا ۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دیر بالا کے علاقے حیاگئی میں مسافر بس کے قریب دھماکے میں 5افراد جاں بحق اور 6زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس اورسکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ اس حملے میں مسافر بس کونشانہ بنایا گیا ، ابھی تک جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں نصیب خان کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم سے ڈبل کیبن گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -