’ موجودہ صورتحال کا سامنا ہوتا تو میں بھی بندوق اٹھالیتا ‘ بھارتی شہری بھی مودی کیخلاف کشمیریوں کے حق میں بول پڑے

’ موجودہ صورتحال کا سامنا ہوتا تو میں بھی بندوق اٹھالیتا ‘ بھارتی شہری بھی ...
’ موجودہ صورتحال کا سامنا ہوتا تو میں بھی بندوق اٹھالیتا ‘ بھارتی شہری بھی مودی کیخلاف کشمیریوں کے حق میں بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرون ملک مقیم بھارتی شہریوں نے مودی کے مظالم کیخلاف آواز بلند کرنا شروع کردی ، لندن سکول آف اکنامکس کے بھارتی پروفیسر نے کہا ہے کہ مجھے موجودہ صورتحال کا سامنا ہوتا تو میں بھی بندوق اٹھالیتا ۔

دنیانیوز کے مطابق بیرون ملک مقیم بھارتی شہریوں نے بھی کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا شروع کردی ہے اور مودی حکومت کے فیصلوں کو بھارتی وفاق کوکمزور کرنے کی سازش قراردیدیا ہے ۔
لندن سکول آف اکنامکس کے پروفیسر سمنترہ بوز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے موجودہ صورتحال کا سامنا ہوتا تو میں بھی بندوق اٹھا لیتا ۔ مودی حکومت نے بھارتی وفاق کو خطرے سے دوچار کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی عشروں سے کشمیریوں کے حقوق سلب ہیں اور کشمیر یوں کی مشاورت کے بغیر بھارتی حکومت کا فیصلہ بھارتی وفاق پر بدنما داغ ہے ۔