راجناتھ کابیان بھارت کی بدترین صورتحال کی عکاسی کرتاہے ،شاہ محمود قریشی کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر شدید ردعمل

راجناتھ کابیان بھارت کی بدترین صورتحال کی عکاسی کرتاہے ،شاہ محمود قریشی کا ...
راجناتھ کابیان بھارت کی بدترین صورتحال کی عکاسی کرتاہے ،شاہ محمود قریشی کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر شدید ردعمل

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی وزیر دفاع کابیان بھارت کی بدترین صورتحال کی عکاسی کرتاہے ، بھارت یکطرفہ اقدامات سے خطے کا امن سبوتاژ کرناچاہتاہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کابیان بھارت کی بدترین صورتحال کی عکاسی کرتاہے ، بھارت یکطرفہ اقدامات سے خطے کا امن سبوتاژ کرناچاہتاہے ۔انہوں نے کہا کہ دو ہفتے سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرہ قابل مذمت ہے ،عالمی میڈیا کے مطابق محاصرے کی طوالت بڑا انسانی المیہ ہوگا ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کونسل نے غیر مستحکم صورتحال کا نوٹس لیاہے ، پاکستانی عالمی قوانین، یو این چارٹر کے مطابق اپنے موقف پر قائم ہے اور ہم سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کاحل چاہتے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...