’ حکومت نے مدینہ جانے کیلئے کوفے کاراستہ پکڑ لیا، بھارت ماتا کے اتنے ٹکڑے ہوسکتے ہیں کہ ہم ۔۔۔ ‘ حسن نثار کھل کر بول پڑے

’ حکومت نے مدینہ جانے کیلئے کوفے کاراستہ پکڑ لیا، بھارت ماتا کے اتنے ٹکڑے ...
’ حکومت نے مدینہ جانے کیلئے کوفے کاراستہ پکڑ لیا، بھارت ماتا کے اتنے ٹکڑے ہوسکتے ہیں کہ ہم ۔۔۔ ‘ حسن نثار کھل کر بول پڑے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ حکومت جانا تو مدینہ چاہ رہی ہے لیکن راستہ کوفے کا پکڑ لیا ہے ،بھارت ماتا کے اتنے ٹکڑے ہوسکتے ہیں کہ ہم اس کے لئے دعا ہی کرسکتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہاکہ ریاست مدینہ سے خوبصورت خیال ہو ہی نہیں سکتا لیکن مجھے ایک خوف ہے ۔ یہ جانا تو مدینہ کوجارہے ہیں لیکن رستہ کوفے کا پکڑ لیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں انسان سازی سے کام شروع ہوتاہے ، معیشت اور نیب سے نہیں ہوتا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ ان 22کروڑ آدمیوں کو عزت کون دیگا ؟ ان آدمیوں کو انسان عزت دیں گے اور ہمارے پاس انسان نہیں ہے بلکہ آدمی ہیں ، آقاﷺ نے آدمیوں کوانسان بنایا جاتا ، اس میں احساس پیدا کیا تھا ۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ یہ کام انسانوں کے ذریعے ہوسکتا ہے ، آدمیوں کے ذریعے نہیں ہوسکتاہے ،انسان اس وقت موجود نہیں ہیں۔ریاست مدینہ کے لئے بندے چاہئے اور بندوں کی تربیت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں پر مظالم کی قیمت ادا کرنی پڑے گے، دنیامیں ایک سکھ بھی موجود نہیں جس کے اندر خالصتان کا تصور موجود نہ ہو، بھارت ماتا کے اتنے ٹکڑے ہوسکتے ہیں کہ ہم اس کے لئے دعا ہی کرسکتے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...