شہباز شریف کے بعد بلاول بھٹوز رداری کا بھی اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے ، پیپلز پارٹی کا وفد اے پی سی میں شریک ہوگا ۔
دنیانیوز کے مطابق بلاول بھٹوز رداری اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ پیپلز پارٹی کا وفد جس میں نیئر بخاری ، یوسف رضا گیلانی ، شیری رحمان اور اورفرحت اللہ بابر شامل ہیں ، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہیں کررہے ، شہباز شریف کی کمر میں شدید تکلیف ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ان کو مکمل آرام کامشورہ دیاہے ۔