’اپوزیشن بھینسوں کا ایک ریوڑ ہے‘ سینئر تجزیہ کار ایاز امیر کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ اپوزیشن بھینسوں کا ایک ریوڑ ہے ، جہاں ہمارا سب کچھ طبقاتی ہے ، وہاں پر ہمارا انصاف بھی طبقاتی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیرنے کہا کہ اپوزیشن بھینسوں کا ایک ریوڑ ہے ، ہمارا سب کچھ طبقاتی ہے ، وہاں پر ہمارا انصاف بھی طبقاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی غریب آئے تو لمبا کرلیتے ہیں ، کوئی بٹ صاحب اور میاں صاحب آجائے تو چارپائیاں اور لسی آجاتی ہے ، میڈیکل بھی بڑوں کاہوتاہے جن کی کمر کی دردیں ہی ختم نہیں ہوتیں لیکن غریبوں کا تھانے جانے پر کوئی میڈیکل نہیں ہوتا ۔
ایاز امیرکا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں ایک عمران خان ہے اور کابینہ کے دوتین وزیر ہیں جو بولنے والے ہیں، پنجاب میں جو آدھا پاکستان ہے کا وزیر اعلیٰ اتنا بھی بھولا نہیں ہے لیکن جتنا متحرک ہونا چاہئے ، وہ بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سے روز ایک بیان آجاتاہے ۔