تحریک انصاف کے پاس قیادت کا فقدان ہے ، سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کادعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ اس وقت تحریک انصاف میں قیادت کا فقدان ہے ، قیادت ان کے پاس ایک ہی ہے جو عمران خان ہے ۔ ہر کوئی عمران خان کی طرف دیکھتا ہے یاان کوخوش کرنا چاہتاہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ حکومت کچھ ڈلیور کرے گی یانہیں لیکن بیوروکریسی سے کام لینے کا ایک طریقہ ہوتا ہے ، وزراءبیورو کریسی سے مل کر کام نہیں کرسکتے تو تقریروں سے حکومت نہیں چل سکتی ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تحریک انصاف میں قیادت کا فقدان ہے ، قیادت ان کے پاس ایک ہی ہے جو عمران خان ہے ۔ ہر کوئی عمران خان کی طرف دیکھتا ہے یاان کوخوش کرنا چاہتاہے جس کی وجہ سے حکومت فیل ہوجاتی ہے ۔