دہشتگردبھارتی فورسز نے درندوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، 4 کشمیریوں پر تشدد، مائیک لگا کر چیخیں پورے علاقے کو سنائیں
سرینگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض دہشتگردبھارتی فورسز نے درندوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ،خاتون کشمیری رہنماشہلا خورشید نے کہاہے کہ شوپیاں کے فوجی کیمپ میں چار کشمیریوں پر تشدد کے دوران مائیک لگا کر ان کی چیخ وپکار علاقے بھرکوسنائی گئی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کشمیری رہنما شہلاخورشیدنے اپنے ایک ٹوئٹ میںکہا کہ شوپیاں کے علاقے میں بھارت کی قابض فورسز نے 4کشمیریوں کو فوجی کیمپ میں بلا کرشدیدتشدد کانشانہ بنایا اورمائیک لگا کر ان کی چیخ وپکار سارے علاقے کو سنوائی ۔ انہوں نے کہا کہ قابض فوج کی اس حرکت کا مقصد علاقے میں دہشت پھیلانا تھا ، قابض فوج کی اس کارروائی سے علاقے میں خو ف وہراس پھیل گیا ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض دہشتگردبھارتی فورسز کی جانب سے کرفیو کانفاذ کئے 14دن گز رچکے ہیں جس کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے ، خواتین ، بوڑھے اور بچے ادویات کی قلت اور فاقہ کشی کا شکار ہیں۔