تبدیلی سرکار پولیو مہم سے غافل ، لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں بڑی مقدار میں پولیو ویکسین ضائع ہونے کا انکشاف

تبدیلی سرکار پولیو مہم سے غافل ، لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں بڑی مقدار ...
تبدیلی سرکار پولیو مہم سے غافل ، لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں بڑی مقدار میں پولیو ویکسین ضائع ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں بڑی مقدار میں پولیو ویکسین ضائع ہونے کا انکشاف،بڑی مقدار میں آئی پی وی کے ضیاع سے پولیو مہم متاثر ہونے کا خدشہ جبکہ حکومت لاہور، چنیوٹ، چکوال اور راجن پور میں پولیوکے قطرے پلانے میں ٹارگٹ بھی پورے نہ کر سکی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ  پنجاب کے محکمہ صحت کی ماہانہ رپورٹ نے پولیو مہم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیاہے، رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران لاہور سمیت دس اضلاع میں آئی پی وی ویکسین ضائع ہوئی، چنیوٹ میں 22 فیصد،لاہور میں 16 فیصد،جھنگ اور بہاولنگر میں 15 فیصد سے زائد پولیو ویکسین ضائع ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ اور رحیم یار خان میں 14 فیصد سے زائد پولیو ویکسین کا نقصان ہوا جبکہ ڈی جی خان اور سرگودھا میں 10 فیصد سے زائد پولیو ویکسین ضائع ہوئی۔ گجرانوالہ میں پولیو ویکسین ضائع ہونے کی شرح 12 فیصد سے زائد ہے۔واضح رہے کہ آئی پی وی ویکسین کے ایک خوراک کی قیمت 580 روپے تک ہے۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور، چنیوٹ، چکوال اور راجن پور میں پولیوکے قطرے پلانے میں ٹارگٹ بھی پورے نہ ہوسکے۔