مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارت میں بھی مسلمانوں کے خلاف آپریشن شروع ، کئی ہزار مسلمان گرفتار، اب کیا ہونے والا ہے؟ امریکی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارت میں بھی مسلمانوں کے خلاف آپریشن شروع ، کئی ہزار ...
مقبوضہ کشمیر کے بعد بھارت میں بھی مسلمانوں کے خلاف آپریشن شروع ، کئی ہزار مسلمان گرفتار، اب کیا ہونے والا ہے؟ امریکی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی میڈیا نے بھارت میں مسلمانوں کودبانے کی گھناﺅنی سازش بے نقاب کردی ، مہاجرین کے نام پرمسلمانوں کوحراست میں لینے کی تیاریاں،ہزاروں افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قراردیکر حراست میں لیا جاچکاہے ، زیر حراست افرادمیں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق امریکی میڈیا نے بھارت میں مسلمانوں کودبانے کی گھناﺅنی سازش بے نقاب کردی ہے ،ہزاروں مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وطن قراردیکر حراست میں لیا جاچکاہے ، زیر حراست افرادمیں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں۔غیرملکی مہاجرین کے نام پر مزید مسلمانوں کو حراست میں لئے جانیکی تیاریاں کر لی گئی ہیں، مودی حکومت کے ان فاشسٹ اقدامات سے بھارت میں مسلمان خوف کا شکار ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آسام میں ایک گھر کے کچھ افراد کو بھارتی اور مہاجر قراردیدیا گیاہے اور اب تک 35 لاکھ مسلمانوں سے بھارتی شہریت چھین لی گئی، مسلمان اپنے خاندان والوں سے الگ ہونے کے ڈرسے خودکشیاں کرنے لگے ،آسام میں مودی کے مخالفین کوگرفتارکیاجارہاہے جبکہ مودی سرکارمذہب کی تبدیلی کیخلاف بھی بل پیش کرنے جارہی ہے، تاریخ کی نصابی کتابوں سے بھی مسلمانوں کونکالاجارہاہے،بھارت میں کئی ریاستوں کوخصوصی حیثیت حاصل ہے لیکن کشمیر کاانضمام صرف مسلم اکثریت ہونےکی بناپرکیاگیاہے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...