کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، ملیحہ لودھی

کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، ملیحہ لودھی
کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، ملیحہ لودھی

  


نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہواہے ، کرفیونافذ کرکے وادی کوجیل میں تبدیل کردیاگیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہواہے ، کرفیونافذ کرکے ان کوجیل میں ڈال دیاہے، وہ مسجد اور بازار نہیں جاسکتے لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی الگ حیثیت کوختم کرکے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کردیاہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر رائے عامہ مسئلہ کشمیر کے حل کی حمایت کررہی ہے اور یہ آواز اٹھ رہی ہے کہ مسئلہ کشمیر کوحل ہوناچاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سفارتی دباﺅ کوجاری رکھنا ہے تاکہ عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں رائے عامہ مزیدہموار کی جاسکے۔

مزید : قومی


loading...