کابل دھماکے میں پاکستان کا کیا کردار ہے؟

کابل دھماکے میں پاکستان کا کیا کردار ہے؟
کابل دھماکے میں پاکستان کا کیا کردار ہے؟

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کابل دھماکے میں کسی بھی پاکستانی کے ملوث ہونے کا پراپیگنڈا مسترد کردیا۔

خیال رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب افغان دارالحکومت کابل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 63 افراد جاں بحق اور 180 زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ داعش نے کرایا، پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش حملہ آور پاکستانی شہری تھا، داعش کا نام نہاد اور بے بنیاد دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...