بھارت کی آبی دہشتگردی ، پیشگی اطلاع دیئے بغیر سپل ویز کھول دیئے ، دریائے سندھ اور ستلج میں سیلاب کاخدشہ ، ریڈ الرٹ جاری

بھارت کی آبی دہشتگردی ، پیشگی اطلاع دیئے بغیر سپل ویز کھول دیئے ، دریائے سندھ ...
بھارت کی آبی دہشتگردی ، پیشگی اطلاع دیئے بغیر سپل ویز کھول دیئے ، دریائے سندھ اور ستلج میں سیلاب کاخدشہ ، ریڈ الرٹ جاری

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی آبی جارحیت سے پاکستان میں سیلاب آنے کاخدشہ پیدا ، سرکاری سطح پر اطلاع دیئے بغیر لداخ ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے ، دریائے سندھ کے اطراف تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے نے کہاہے کہ بھارت نے سرکاری سطح پر اطلاع دیئے بغیر لداخ ڈیم کے پانچ میں سے تین سپل ویز کھول دیئے ہیں ۔ یہ پانی خرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں داخل ہوگا ، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اوردریائے سندھ کے اطراف تمام اضلاع کی انتظامیہ کوریڈ الرٹ جاری کردیا گیاہے ۔

ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں بھی بھارتی پنجاب سے آنیوالے ایک بڑے ریلے کی وجہ سے سیلاب کا خدشہ ہے ، اگلے 12سے 24گھنٹوں میں یہ پانی گنڈا والا سنگھ کے مقام سے پاکستان میں داخل ہوگا۔ ڈیڑھ سے دو لاکھ کیوسک پانی پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے۔قصور کی انتظامیہ کو بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...