سلیم ملک نے آئی سی سی ٹرانس کرپٹ کا جواب تیا رکر لیا

سلیم ملک نے آئی سی سی ٹرانس کرپٹ کا جواب تیا رکر لیا
سلیم ملک نے آئی سی سی ٹرانس کرپٹ کا جواب تیا رکر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرانس کرپٹ کا جواب تیار کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سلیم ملک نے اپنے جواب میں ٹرانس کرپٹ میں پوچھے گئے تمام پہلوؤں پر تفصیلی جواب تیار کیا ہے جسے وہ کل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن یونٹ میں جمع کروائیں گے، اس سے قبل پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے سلیم ملک کے ابتدائی جواب کو ناکافی قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی سی بی حکام نے سلیم ملک کو آئی سی سی کی جانب سے میچ فکسنگ کے سوالات کے جواب دینے کا کہا تھا، سلیم ملک کے مئی 2014ءکے اعتراف کا حوالہ دیتے ہوئے پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان کا جواب دینے سے انکار ان کے اعتراف کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کئی کھلاڑیوں کو فکسنگ کی سزا کے بعد کھیلنے یا کوچنگ کا موقع ملا مجھے بھی کوچنگ کا اختیار دیا جائے۔ سلیم ملک پر 2000ءمیں میچ فکسنگ انکوائری کے بعد تاحیات پابندی لگائی گئی تھی جسے سیشن کورٹ نے 8 سال بعد ختم کردیا تھا۔

مزید :

کھیل -